کراچی: کینسر کے شکار سابق اولمپئن نوید عالم کے حوالے سے اطلاعات کچھ عرصے سے میڈیا کی پر آرہی ہیں، اب اس ضمن میں ایک حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے کہ سندھ حکومت نے سابق اولمپئن کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے مطلع کردیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سابق اولمپئن نوید عالم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑئی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا، سندھ حکومت ادا کرے گی۔