پشاور: وزیراعظم نے خیبر پختون خوا میں زیتون کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے دوران زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ زیتون کی شجرکاری دس بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجرکاری کی جائے گی۔
اس حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ذمے داری عوام کو غذائی اجناس کی فراہمی ہوتی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج غذائی قلت کا ہے، گزشتہ برس ہم نے 30 لاکھ ٹن جب کہ رواں برس 40 لاکھ ٹن درآمد کی۔ زیتون کی کاشت سے کسان خوش حال ہوگا، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں بہت بڑا فرق ہے، جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا، ہماری حکومت سے قبل ہم 60 ارب ڈالر کی درآمدات کرتے تھے جب کہ درآمدات 20 ارب ڈالر کی تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان دنیا میں ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تغیرات کے اثرات کا سب سے بڑا شکار ہے۔ 10 ارب درخت لگانے کا مقصد آنے والی نسلوں کی حفاظت ہے۔