کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے سے بحران پیدا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔ حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے۔
ہڑتالیوں کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے۔ انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے اور آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہرتال جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہےکہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔
مطالبہ ہے کہ غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا۔
وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شئیر دیا جائے۔ کمرشل لوڈنگ روکنے کا اوگرا نوٹیفکیشن پر عمل کیا جائے۔