نیویارک: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بنا پر تیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہوگئی۔
خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی کے نرخوں میں اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔
ایندھن کے نرخوں پر نظر رکھنے والے ماہرین اگلے وقتوں میں مزید خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کررہے ہیں۔