اسلام آباد: بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے بعد پاکستان میں 16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کو گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جب کہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے۔
اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی بنتی ہے جب کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔
اس تناظر میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نگراں حکومت 16 اکتوبر سے پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرسکتی ہے۔