لندن: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت آج 5 فیصد بڑھادی گئی۔
برطانوی خام تیل برینٹ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 103 ڈالر کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 11 فیصد اضافہ ہوا اورعالمی گیس کی قیمت 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی۔
گیس کی قیمت دوران تجارت 6 ڈالر 20 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
واضح رہے کہ پچھلے چند ایام سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔