اقوام متحدہ سے او آئی سی کا مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ!

ریاض: او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرارداد جاری کرے۔
اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عہدِ حاضر کا کینسر ہے۔
ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے، خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔

OICUNO