بچوں کے ساتھ آکٹوپس کے کھیلنے کی ویڈیو!

کینبرا: بندر، ہاتھی، ڈولفن وغیرہ تو انسانوں کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی کسی آکٹوپس کے انسانوں کے ساتھ کھیلنے کا سنا ہے؟
یقیناً ایسا پہلے کبھی نہ دیکھا اور نہ ہی سنا ہوگا، کیونکہ آکٹوپس کی بعض اقسام اس قدر زہریلی ہوتی ہیں کہ ان کے کاٹنے سے انسان فوری طور پر ہلاک ہوجاتا ہے۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-8821997/Incredible-moment-playful-octopus-interacts-kids.html#v-4467802827566724352

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آج ہم آپ کو ایک انسان دوست آکٹوپس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں میکوئیر جھیل کے قریب غاروں پر مشتمل ساحلی پٹی پر کچھ بچوں نے پانی میں آکٹو پس دیکھا جس سے پہلے تو بچے خوف زدہ ہوگئے لیکن پھر بچوں نے محسوس کیا کہ وہ جہاں جارہے ہیں آکٹوپس بھی ان کے ساتھ جگہ تبدیل کررہا ہے۔
بچوں نے نیوز فلیئر ویب سائٹ کو بتایا کہ نیٹ فلیکس پر ’مائے آکٹوپس ٹیچر‘ فلم دیکھنے کے بعد اس آکٹوپس سے سامنا ہونا ہمارا بہت ہی معنی رکھتا ہے اور ایسا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
بچوں کو دیکھ کر آکٹوپس کبھی غار کے اندر پانی میں چھپ جاتا اور پھر باہر آجاتا اور اس نے تقریبا 20 منٹ تک بچوں کو اپنے ساتھ مشغول رکھا۔

#Octopus#Play with chlid