لاہور کی بینکنگ کورٹ کے عملے نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مچلکوں پر اعتراض لگا دیا۔
ایف آئی اے میں مالیاتی اسکینڈل میں عدالت کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز جانب سے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔
رجسٹرار بینکنگ جرائم کورٹ نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر ملزم کے نام کی جگہ ضامن کا نام لکھا ہے