Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

اب موبائل فون کے بغیر واٹس ایپ اکائونٹ لاگ ان کریں

کی طرف سے ویب ڈیسک پر نومبر 22, 2023

نیویارک: واٹس ایپ میں آخرکار وہ فیچر متعارف کرادیا گیا جو اس میسجنگ پلیٹ فارم کے آغاز سے صارفین کو دستیاب نہیں تھا۔
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت صارفین بوقت ضرورت اپنا ای میل ایڈریس استعمال کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوسکیں گے۔
میٹا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب جاکر بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔
یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔
ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہش مند ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی۔
صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔
اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔
ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔
دھیان رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد نئے پرائیویسی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔
پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ٹول، پاس کیز سپورٹ اور دیگر فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں جب کہ یوزر نیم فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

BetaGoogleLog inMetaWhatsAppwithout phone
  • خاص خبریں
  • سائنس ٹیکنالوجی
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

دنیا کا مہنگا ترین برگر، قیمت 11 ہزار ڈالر

نامناسب سلوک پر جوانی پھر نہیں آنی 3 میں کام سے انکار کیا، ثروت گیلانی

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 8 وکٹیں اور جنوبی افریقا کو 226 رنز درکار

کینسر سے صحت یابی کے بعد اریج فاطمہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

آغا خان پنجم کی شکاگو میراتھون میں شرکت: یوم پیدائش پر طویل فاصلہ طے کرکے صحت مندی کا پیغام دیا

زیبسٹ کے سالانہ بک فیئر کا نمایاں شخصیات کی شرکت کے ساتھ آغاز

مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہونے کا دعویٰ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں