کراچی: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47 ویں برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے، بلدیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔