فیصل آباد: سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کو مقامی گلوکار قیصر منیر نے 18 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
قیصر منیر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی کے گیتوں کو بے سُرے انداز میں گایا اور نصرت فتح علی خان سے جھوٹا فیملی تعلق ظاہر کیا۔
مقامی گلوکار کی جانب سے قانونی نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی شہرت کو نقصان پہنچایا، قانونی نوٹس میں مقامی گلوکار قیصر منیر نے 18 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔