اللہ نے انسانوں میں 3 جنس بنائیں، سب کے یکساں حقوق ہیں، نوشین شاہ

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ خدا نے تین جنس عورت، مرد اور مخنث بنائے ہیں اور ان سب کے ہی ایک جیسے حقوق ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں۔
ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے فیمنزم سے متعلق گفتگو کی ہے، میزبان کے فیمنزم سے متعلق سوال پر نوشین شاہ نے کہا کہ میں مساوات اور برابری پر یقین رکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا، چاہے مجھے فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن میں تمام انسانوں کے حقوق کو برابر سمجھتی ہوں۔
نوشین نے مزید کہا کہ یہ ظاہر سی بات ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، ہر انسان محبت، عزت اور یکساں حقوق اور برابری کا مستحق ہے اور ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب اگر میرے اس بیان کے بعد مجھے کوئی فیمنسٹ سمجھتا یا کہتا ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Big RevealedInterviewNausheen Shah