راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔