شمالی وزیرستان: ماڑی پٹرولیم کا ہیلی کاپٹر کریش، 6 افراد جاں بحق

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کرگیا، ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے اور تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

6 people killedHelicopter crashMari PetroleumNorth Waziristan