اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
دھیان رہے کہ آج 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا ہے۔
عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں بھی کورٹ بار بار عمران خان کو طلب کرتی رہی، لیکن وہ خاصی تاخیر سے عدالت پیش ہوئے تھے۔