Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

وزارت عظمیٰ کے امیدواروں شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

کی طرف سے ویب ڈیسک پر مارچ 2, 2024

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔
لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔
قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔
شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

nomination papersOmar AyubPM CandidatesShehbaz SharifSubmitted
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

اقوام متحدہ کی رپورٹ: بھارتی جھوٹ بے نقاب، آپریشن سندور غیر قانونی قرار

جسٹس طارق کی تعیناتی غیرقانونی قرار، عہدے سے ہٹانے کا حکم

اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کا پردہ فاش کردیا

گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحر و افطار کرانے کا اعلان

بلوچستان: ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی چین میں لانچ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں