نوجوان ورزش سے دور کیوں؟

عائشہ انیس

تندرستی ہزار نعمت ہے۔ اس حقیقت سے تو کسی کو انکار نہیں لیکن آجکل ٧٥ فیصد نوجوان صحتمند رہنے کیلۓ روزانہ ورزش بھی نہیں کرتے اور یہ انکشاف(ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ماہرین نے دنیا میں نوجوانوں کی غیر متحرک ہونے کی وجہ اسمارٹ فونز کو قرار دیا گیا ہے۔ جس کے سامنے وہ اپنا سارا دن گزار دیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پہلے کے لوگوں کی طرح چست نہیں رہے۔

نوجوانوں کو شروع سے ہی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہیے کیونکہ وہ صحت اور دماغ دونوں کے لیے ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ صبح کی تازہ ہوا سے انسان خود کو بھی ہلکا اور بہتر محسوس کرتا ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگوں کو دیکھا جائے تو وہ شہروں کے لوگوں سے زیادہ متحرک اور چست ہوتے ہیں۔ آج کل نوجوان بیماریوں کو ازخود دعوت دے رہے ہیں۔

روغنی غذاٸیں، کمپیوٹر اور موبائل اسکرین پر پب جی میں مصروف، رات کو دیر تک جاگنا صبح میں دیر سے اٹھنا نوجوانوں کا مزاج بن چکا ہے اور یہ ماہرین کے مطابق اپنی صحت اپنے ہاتھوں سے تباہ کرنے کے برابر ہے۔  ماضی میں کرکٹ کا شوقین نوجوانوں کو میدانوں میں لے آتا تھا لیکن اب وہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں اسے کھیل لیتے ہیں۔ آج کل نوجوان پیدل چلنا تو بھول ہی گئے ہیں انہیں اپنے کام کے لئے بھی اپنی موٹر بائیک کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایک ترقی یافتہ قوم صحتمند لوگوں سے  ہی ملتی ہیں اسی لئے ہمیں ورزش کرنا ہوگی اور اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔  جب صحت مند قوم ہوگی تو ملک بھی ترقی کرے گا ۔

Excerciseexcercise in pakistanYouth