‏نوبل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے عمران کی نوبل انعام نامزدگی کا دعویٰ مسترد

‏اوسلو: نوبل انسٹی ٹیوٹ نے ناروے کی سینٹر پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کی خبروں کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ لینے کی ترکیب ٹھہرادیا۔
نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے اخبار میں مضمون لکھا اور نامزدگی کے دعوے پر بات کی۔
کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے اپنے شائع شدہ مضمون میں کہا کہ نامزدگی سے پہلے نامزدگی کا اعلان کر کے ناروے کے پاکستانی ووٹروں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام نامزدگی کا اس طرح استعمال کیا، جس سے نوبل انعام کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

fakeFormer PM of PakistanImran KhanNobel InstituteNobel Prize NominationNorwayPTI Founder