Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع، فیصل راٹھور پی پی امیدوار نامزد

کی طرف سے ویب ڈیسک پر نومبر 14, 2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، پیپلز پارٹی نے سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔
متبادل کے طور پر فیصل راٹھور کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے پیش کیا گیا ہے، فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلز پارٹی نے وزارت عظمی کے لیے نامزد کیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے اور آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں موجود کل اراکین کی تعداد کے 25 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی جا سکتی ہے۔
سیکریٹری اسمبلی جتنا جلد ممکن ہو ایک نقل صدر اور بعجلت ممکنہ اراکین کو نوٹس تقسیم کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3 دن بعد اور 7 دن کے اندر سیکریٹری اسمبلی فہرست کارروائی میں نوٹس شامل کرنے کا پابند ہے۔ فہرست کارروائی میں شامل ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی پابند ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تابع رائے شماری کے لیے دن مقرر کرے۔
اس مقرر شدہ دن کو اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب تک قرارداد مذکور پر رائے شماری نہ ہو جائے۔ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجاتی ہے تو اس صورت میں آئندہ 6 ماہ تک دوبارہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہے بشرطیکہ اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کروا دی گئی ہو، اب چونکہ تحریک جمع ہو چکی ہے لہٰذا وزیراعظم سے یہ اختیار آئین کے تحت چھن گیا ہے۔
خیال رہے کہ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔

Against PM Azad KashmirFaisal RathoreNo Confidence Motion SubmittedNominatePPP
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں، سہولت کاروں کیساتھ بغیر کسی رعایت نمٹا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

بھارت پاک فوج کا سکھایا سبق ساری عمر یاد رکھے گا، وزیراعظم

کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد جہنم واصل

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب میں قومی ایئرلائن خریدلی

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخیں سامنے آگئیں

حکومت کی ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

سی ڈی ایف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں