صاحبہ کی ریمبو سے شادی پر کیوں تھیں پریشان؟، نشو نے حقیقت بتادی

لاہور: پاکستان کی پرانی فلموں کی مشہور ہیروئن نشو بیگم نے بیٹی کی ریمبو سے شادی کی مخالفت کے حوالے سے حقیقت بیان کرڈالی۔
مقبول فلمی جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ صاحبہ کی والدہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اِس شادی کی شدید مخالفت کی تھی۔
تاہم اب پہلی بار پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو کے بارے میں ایسے راز کھول دیے جو سننے والوں کو حیران کرگئے۔
اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ شروع سے ہی اداکارہ بننے کی جنون کی حد تک شوقین تھی اور کہتی تھی، اگر شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو میں خودکشی کرلوں گی۔
لیجنڈری اداکارہ نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ نے فلمی دنیا میں قدم جمالیے اور اُسے خوب کام بھی ملنے لگا تو اس کی ملاقات ریمبو سے ہوئی اور پھر اچانک اس کا فلمی جنون اور سب کچھ بدل گیا۔
اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ نے فلموں کے درمیان ہی کام چھوڑنا شروع کردیا تھا کیونکہ اُسے بس ریمبو سے شادی کا جنون سوار ہوگیا تھا اور یہ میرے لیے حیران کن تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں صاحبہ کی شادی کے خلاف نہیں تھی، بلکہ فکر مند تھی کیونکہ سرمایہ کاروں کا کروڑوں روپے داؤ پر لگا ہوا تھا۔
اداکارہ نشو نے بتایا کہ میں نے صاحبہ کو سمجھایا تھا کہ یہ فیلڈ ذمے داری مانگتی ہے۔ پروڈیوسر اور سرمایہ کار نقصان برداشت نہیں کرتے، وہ تو بندوقیں اٹھا کر گھر آ سکتے ہیں۔
نشو نے مزید کہا کہ میں اسی وجہ سے صاحبہ کے فلم انڈسٹری میں آنے کی مخالفت کی تھی کیوں کہ جب آپ ایک بار یہاں آجاتے ہیں تو اپنی مرضی سے نہیں جاتے۔ آپ کے نامکمل پروجیکٹس آپ کے پاؤں کی زنجیر ہوتے ہیں۔

Big RevealedNisho BegumRambo And Sahiba MarriageSenior actress