پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد کا انتقال، 449 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد:‌پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 449 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28547 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22733 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔

449 new cases were also reportedNine more people died from corona in Pakistan