نمرہ بُچہ ہالی وُڈ کے اہم پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں‌ گی

کراچی: اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ کی سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ بن گئیں، فواد خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔
اداکارہ نمرہ بُچہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس فلم میں اداکار فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی اور وہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے خاصی پُرجوش ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ اور دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد بھی شامل ہیں جو فلم کی تھائی لینڈ میں عکس بندی کے بعد 6 مئی کو پاکستان واپس آئی تھیں۔


خیال رہے کہ اداکارہ نمرہ بُچہ نے اداکاری کی تعلیم امریکا سے حاصل کی، شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا، وہ معروف صحافی ثنا بچہ کی بڑی بہن اور معروف صحافی محمد حنیف کی اہلیہ ہیں۔
نمرہ بُچہ اپنی منفرد اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اہم مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اُن کو ورسٹائل اداکارہ گردانا جاتا ہے۔ انہوں نے بڑی اسکرین پر منٹو، ہو من جہاں، آزاد، گرداب، سینٹی اور مینٹل میں شاندار کردار نبھائے۔

شرمین عبید چنائےفواد خانمس مارول سیریزنمرہ بُچہہالی وُڈ پروجیکٹ