اسلام آباد: وزیراعظم کی سربراہی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر اعتراضات پر غور کیا گیا۔