یاسر کے ہیروئن کے ساتھ اپنی تصویر لگانے پر لیپ ٹاپ توڑا، ندا

یاسر کے ہیروئن کے ساتھ اپنی تصویر لگانے پر لیپ ٹاپ توڑا، ندا

کراچی: پچھلے دنوں اداکار و ہدایت کار یاسر نواز بلوچ نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ بیگم ندا یاسر غصے کی تیز اور غصے میں ٹی وی و میرا لیپ ٹاپ توڑ چکی ہیں۔
اپنے شو میں ندا نے شوہر کے وائرل بیان پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر کئی بار بتاچکے ہیں کہ میں نے ان کا لیپ ٹاپ توڑا، ان کے انٹرویو سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں شاید کوئی جن مزاج عورت ہوں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ میں نے ایسا کیوں کیا تھا؟
ندا کے مطابق میں پہلے کبھی غصہ نہیں کرتی تھی اور بہت ٹھنڈے مزاج کی مالک تھی لیکن ہر انسان کی برداشت کا پیمانہ ہوتا ہے، ہوا کچھ یوں تھا کہ میں صبح مارننگ شو کرتی تھی اور یاسر رات میں تیز آواز میں ٹی وی کھول کر مجھے تنگ کرتا تھا، تین دن برداشت کے بعد میں نے یاسر کی ہی بوتل اٹھا کر ٹی وی پر دے ماری، جس سے ٹی وی ٹوٹ گیا لیکن اس کے بعد یاسر نے کبھی ایسا نہیں کیا اور وہ ٹی وی بھی میں نے خود خریدا تھا۔
شوہر کالیپ ٹاپ توڑے جانے کے بیان پر ندا نے بتایا کہ جس وقت میں مارننگ شوز نہیں کرتی تھی، اس وقت یاسر مجھے ہیروئنز سے بہت جلاتے تھے اور جب آپ مجھے جلاؤگے تو مجھے جلن تو ہوگی۔
ندا یاسر نے مزید بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے یاسر کو ایک ہیروئن کو کاسٹ کرنے سے منع کیا تھا، لیکن یاسر نے اسے کاسٹ کیا اور پھر اس ہیروئن کے ساتھ اپنی تصویر بھی لیپ ٹاپ پر لگائی ہوئی تھی، جس پر میں نے اس کا لیپ ٹاپ توڑ ڈالا۔

Big RevealedLaptopNida yasirviral videoYasir Nawaz