کراچی: ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو پر تنقید کرنے والے کو دماغی علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شو پر شدید تنقید کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شو میں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوز میں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اور گھنٹیوں کو سیگمنٹس میں بجایا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ داراور باشعور ہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شو میں گھنٹیاں لگواکر اور بار بار بجا کر شو کو مندر ہی بنادیا، جس پر میزبان سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے صارف کو اپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔