سال نو کا نیوزی لینڈ سے آغاز، 2025 کا شان دار استقبال

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا، جس کا استقبال رنگارنگ انداز میں کیا گیا۔
سال نو کے آغاز پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا آسمان رنگارنگ آتش بازی سے جگمگا گیا۔
وسطی بحرالکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوا۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے Chatham آئی لینڈ جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں اور Tokelau میں 2025 کا آغاز ہوا۔

New Year 2025New zealandWelcoming grand style