کراچی: پاکستان بھر میں گزشتہ مہینہ مہنگائی کا گراف رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17.9 فیصد، سبزیاں 15.2 فیصد اور گندم 7.2 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، گذشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔
اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9.6 فیصد رہی، دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں چکن 17.9 فیصد مہنگی ہوئی۔
اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد مہنگا جب کہ ماہ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔