جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے، بھارتی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی: چین کے ہاتھوں رسوا ہونے کے باوجود بھی بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، اس کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے دوبارہ خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے ’نیا انڈیا‘ کے عنوان سے کانفرنس میں اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ غیر ملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے۔
اجیت دوول نے مزید کہا کہ غیرملکی سرزمین سیکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریے میں تبدیلی کررہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔
دوسری جانب کورونا وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود نئے میزائل کے تجربات اور جنگی ساز و سامان کی خریداری جاری ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی ہو۔ حال ہی میں لداخ کی سرحدوں پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ جھڑپ کی، جس پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

#Ajit Doval#India