لاہور: پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی وزرا سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمد ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نواب زادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ ٹو مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے موقف اپنایا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمر چیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔