کراچی: نیپرا نے بجلی کے نرخ ایک روپیہ 62 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، جس کے تحت بجلی صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
بڑھوتری کا فیصلہ اکتوبر 2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی جب کہ مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔