اسلام آباد: نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا نے اب اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔