اسلام آباد: کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ارکان کو وزیراعظم عمران خان کا مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر این سی او سی ارکان، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کے مطابق کورونا کے دوران معیشت سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔