این سی او سی کا راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔این سی او سی نے متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات دیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ سات دن میں 2 ہزار 800 کے قریب کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

NCOC