40 سے 49 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن 3 مئی سے شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں مزید فیصلے بزحی کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیا گیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث 5 سے 20 مئی تک ان باوَنڈ مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کو محدود کرنے سے متعلق پابندی کا جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


دوسری جانب سندھ میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 سے 28 اپریل تک صوبے میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 10.75 فیصد رہا جب کہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اورباقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے۔اجلاس میں پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال اچھی نہیں ہے اور اس پر سخت اقدامات کرنے ہوں گے، کاروبار کے اوقات کار کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک یقینی بنایا جائے۔

Corona