علیزے سرجری کے بعد بڑی عمر کی لگنے لگی ہے، نازش جہانگیر

کراچی: تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی ٹی وی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ علیزے شاہ نے جب سے سرجری کروائی ہے، وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگنے لگی ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ میں قدرتی طور پر ہی ایسی خوبصورت ہوں کہ مجھے کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہوگئی ہے اور اب وہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔
خیال رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں کئی کلو وزن کم کر کے بھی دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سرجری کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔