نواز کو جلد واپس لانے میں کامیاب ہوں گے، شہزاد اکبر

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ممکن بنایا جارہا ہے، اس میں جلد کامیاب ہوں گے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف غیر قانونی طریقے سے لندن میں مقیم ہیں، انہیں پاکستان واپس بھجوایا جائے۔
شہزاد اکبر نے بتایا نواز شریف کو واپس پاکستان لانے میں کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، اب ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صورت حال بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا خدا کا شکر ہے عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت چل پڑا ہے۔

Nawaz sharifShahzad akbar