سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک نہیں چل رہا تو بتا دیں، نواز شریف کو واپسی کا کہوں گا۔نہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں ایسا کوئی شخص نہیں جو ڈیل کر کے اقتدار میں آنا چاہتا ہو، شہباز شریف نے 2018ء کے انٹرویو کے بارے میں نہ تصدیق نہ تردید کی۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے بغیر ان سے ملک نہیں چل رہا تو بتا دیں، نواز شریف کو کہوں گا علاج چھوڑیں کل ہی واپس آ جائیں، ہمارا ملک نہیں چل رہا۔تفصیلات کے مطابق ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو مشورہ ہے جہاں انصاف نہ ہو وہاں نہیں آنا چاہئیے۔
مریم نواز اگر کہتی ہے کہ نواز شریف کا صرف سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتا،جہاں ججوں کو بلیک میل کرکے سابق وزیراعظم کو سزا دی جاتی ہے وہاں انصاف نہیں ہوتا۔نواز شریف عدالتوں کے حکم پر ملک سے باہر گئے تھے۔ اصولوں کی بنیاد پر سیاست کریں گے تو لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ہم نے اپنی اور دوسروں کی غلطیوں سے سیکھا ہے،ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم ڈیل والی سیاست نہیں کریں گے۔الیکشن کی چوری مختلف طریقوں سے ہوتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر گئے تھے، علاج مکمل ہو گا تبوواپس آئیں گے۔