پاکستانی وارنٹ نواز کے برطانیہ قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، برطانیہ

لندن: برطانیہ کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔
پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں، برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین وضع ہیں، ہم ہر مقدمےمیں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے جب کہ پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔
برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔

British govtGovt of PakistanNawaz sharifwarrant