نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

لاہور: نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے سابق وزیراعظم کو بہترین علاج کے لیے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا نواز شریف روٹین کی چہل قدمی اور میڈیکل تھراپی جاری رکھیں، نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور ان کے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کی وجہ سے کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے، نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلدہی وقت مقرر کیا جائے گا، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا علاج ان کے دل کی بند شریانیں کھولنے کے پروسیجر کے بعد کیا جائے گا۔
دھیان رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس جمع کراچکے ہیں۔

lahore High CourtMedical ReportNawaz sharifSubmit