اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اب مرکزی کیس کے ساتھ ہوگی جب کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔