اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈاراور صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں، ریاستی جبر کا پروپیگنڈا دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔