اسلام آباد: نواز شریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کردیے گئے، سیکریٹری خارجہ امور کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیے، عدالتی حکم نامے میں نواز شریف کی 22 ستمبر صبح 11 بجے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے پارک لین لندن کے پتے پر ارسال کیے گئے ہیں، جن کے ساتھ طلبی کے تمام حکم نامے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔