لاہور: علاج کے نام پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت لے کر لندن جانے والے نواز شریف علاج تو کراتے نظر نہیں آئے، اس واقعے کو ڈیڑھ برس کا عرصہ ہوچکا ہے، تاہم لندن مفرور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگ چکی ہے۔
این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔ حالانکہ موصوف ڈیڑھ دو برس سے لندن میں ہیں اور عدالتی احکامات کے باوجود ملک واپس نہیں آرہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین ڈوز خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ نواز شریف کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔
نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔