پاکستانی قوم جاہل، لوگ کسی کو خوش دیکھ کر حسد کرتے ہیں، نعمان اعجاز

لاہور: سینئر اداکار نعمان اعجاز نے قوم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کم تری میں مبتلا ہے۔
نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری قوم جاہل ہے، یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ کوئی خوش یا خوش حال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں۔ یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26 کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو۔ میں بھی وضو کرکے اداکاری کرتا ہوں۔ مجھے پتا ہے کہ لوگ اب اس پر بھی تنقید کریں گے کہ وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہوں۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ جب بھی لوگوں کو دوسرے کا حق مارتے دیکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ایک وقت تھا کہ اللہ تعالیٰ سے اداکاری چھوڑنے کی دعا کرتا تھا۔ یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

Actorcriticizemedia talkNationsNauman Ijaz