قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن جاری

ڈھاکا:‌ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کی نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں جاری ہیں۔
فیلڈنگ سیشن کے دوران سلپ اور گراونڈ فیلڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔
ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

National Test squad training session continues in Chittagong