اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔