لاہور: بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔
لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ برس بھی کووڈ کی وجہ سے چیمپئن شپ نہیں کرواسکے تھے، اس بار بھی مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
چیمپئن شپ میں تین سو سے زیادہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی۔ یہ مقابلے یکم سے 4 اپریل تک لاہور میں طے تھے۔ محمد جہانگیر کے مطابق کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پر نیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
محمد جہانگیر کے مطابق کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پر نیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔