لاہور: قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران قومی کرکٹر عابد علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی کو کندھے میں درد کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عابد علی ڈریسنگ روم میں موجود تھے جب انہیں درد محسوس ہوئی۔
قائداعظم ٹرافی کے 30ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور کے پی مد مقابل ہے، عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں.