اسلام آباد: قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو منظوری مل گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی، تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئیں۔
اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔